سرسی :14؍ اپریل(ایس اؤ نیوز) محکمہ صحت عامہ کی جانب سے حتمی فیصلہ نہ لئے جانےکی وجہ سے اینڈوسلفان متاثرہ گھروں کو طبی امداد فراہم کرنے والی چار موبائل ایمبولنس سواریاں 31مارچ سے ہی اپنا کام بند رکھے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔
پچھلے تین برسوں سے اسکوڈ ویز ادارے کے شعبہ ٹرافک کی طرف سے سرسی ،سداپور، بھٹکل ، ہوناور ، کمٹہ اور انکولہ میں اینڈو سلفان سےمتاثرین کو مدد بہم پنچائی جارہی تھی ۔ قریب 2ہزار سے زائد مریض ان سے استفادہ کررہے تھے۔ اصولوں کےمطابق 31مارچ کے بعد اپنی سرگرمیوں کو بحال رکھنے کےلئے محکمہ صحت کی جانب سے منظوری ملنی تھی ۔ لیکن محکمہ کی طرف سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیاگیا ہے۔ جس کےنتیجےمیں قریب چار ایمبولنس اور اس کا30سے زائد کا عملہ بغیر کسی کام کے بےکار ہے۔ اور اپنی زندگی کی پریشانی سے نجا ت کی امید لگائے مدد کا انتظار کررہے ہیں۔
کورونا کے دور میں بھی جنگلات کے اندر تک جا کر دیہات میں مقیم اینڈوسلفان متاثروں کی انہوں نے مدد کی تھی۔ متاثرین کو اسپتال تک لانا ہی ایک بہت بڑا مسئلہ بن گیا تھا موبائل ایمبولنس کےذریعے یہ مسئلہ تقریبا ً حل ہوگیا تھا اب دوبارہ بند ہونے سے اینڈوسلفان کے کافی متاثرین سخت پریشانی میں مبتلاہوگئے ہیں۔
عوام کے ایک بڑے حلقے کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اس سروس کو دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ اینڈوسلفان کے متاثرین اپنا علاج جاری رکھ سکیں۔ اس سلسلےمیں اترکنڑا ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شرد نایک نے بتایا کہ موبائل ایمبولنس کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں ہے۔ اس تعلق سے وہ اعلیٰ افسران سے بات چیت کریں گے اور ضروری کاروائی کریں گے۔